تلنگانہ کے عوام کو وزیر صحت کی دیوالی کی مبارکباد
حیدرآباد 20،اکتوبر۔(ہ س) ۔ تلنگانہ کے وزیرصحت دامودرراج نرسمہا نے دیوالی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔وزیر نے امید ظاہرکی کہ اس دیوالی ہرگھرمیں علم،خوشی اورخوشحالی کی روشنی ہواورسب لوگ صحت مند اورخوشحال رہیں۔ انہ
تلنگانہ کے عوام کو وزیر صحت کی دیوالی کی مبارکباد


حیدرآباد 20،اکتوبر۔(ہ س) ۔ تلنگانہ کے وزیرصحت دامودرراج نرسمہا نے دیوالی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔وزیر نے امید ظاہرکی کہ اس دیوالی ہرگھرمیں علم،خوشی اورخوشحالی کی روشنی ہواورسب لوگ صحت مند اورخوشحال رہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ محفوظ طریقہ سے تہوارمنائیں۔ انہوں نے چھوٹے بچوں کو پٹاخوں سے دوررکھنے کی ہدایت بھی دی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ دیوالی کے دوران تمام ہاسپٹلوں میں ڈاکٹرس اورعملہ چوکس رہے۔ خاص طورپرسروجنی دیوی آئی ہاسپٹل اور دیگرہاسپٹلوں کے آنکھوں کے شعبہ میں ڈاکٹرس اورعملہ 24 گھنٹے دستیاب رہے۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande