جی ایم سی ڈوڈہ میں سو بستروں پر مشتمل کیئر سینٹر کی عمارت کی تعمیر مکمل ، سی سی سی بلڈنگ پرکام جاری
جموں, 20 اکتوبر (ہ س) ۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے تحت زیرِ تعمیر کریٹیکل کئیر سنٹر کی تکمیل سے طبی شعبے میں ایک نمایاں کمی پوری ہونے جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، مجوزہ بارہ منزلہ عمارت کے ابتدائی پانچ من
GMC


جموں, 20 اکتوبر (ہ س) ۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے تحت زیرِ تعمیر کریٹیکل کئیر سنٹر کی تکمیل سے طبی شعبے میں ایک نمایاں کمی پوری ہونے جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، مجوزہ بارہ منزلہ عمارت کے ابتدائی پانچ منزلے مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ سو بستروں پر مشتمل ایمرجنسی بلاک کی تعمیر بھی مکمل ہو کر فعال ہونے کے قریب ہے۔ اس دوران سی سی سی بلڈنگ پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق، اس منصوبے کی تکمیل سے جی ایم سی کے ایسوسی ایٹڈ اسپتال میں مریضوں کا دباؤ کم ہوگا اور ہنگامی حالات میں ڈاکٹروں کو علاج و معالجے میں بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ نئی عمارت میں جدید طبی مشینوں کی تنصیب سے آئی سی یو اور دیگر اہم شعبے مزید مضبوط ہوں گے۔مقامی لوگوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ صحت کے شعبے میں جاری یہ ترقیاتی کام ڈوڈہ ضلع کے لیے نئی اُمید اور بہتر طبی سہولیات کی ضمانت بنے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande