مرشد آباد میں خاتون سے 5 پستول برآمد، خاتون گرفتار
کولکاتہ، 20 اکتوبر (ہ س)۔ مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع کے رگھوناتھ گنج علاقے میں اتوار کو پولیس نے ایک خاتون کو ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے بیگ سے پانچ سیمی آٹومیٹک 7 ایم ایم پستول اور 24 کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار خا
مرشد آباد میں خاتون سے 5 پستول برآمد، خاتون گرفتار


کولکاتہ، 20 اکتوبر (ہ س)۔

مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع کے رگھوناتھ گنج علاقے میں اتوار کو پولیس نے ایک خاتون کو ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے بیگ سے پانچ سیمی آٹومیٹک 7 ایم ایم پستول اور 24 کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

گرفتار خاتون کی شناخت سادھنا ہلدر کے طور پر کی گئی ہے جو لالگولا پولیس اسٹیشن کے تحت کرشنا پور گاو¿ں کی رہنے والی ہے۔ پیر کو ایک سرکاری بیان میں، پولیس نے کہا کہ سادھنا کو عمر پور علاقے میں فرکا جانے والے بس اسٹینڈ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ گاڑی بدل رہی تھی۔

پولیس کے مطابق، سادھنا نے فرکا کے این ٹی پی سی علاقے سے ہتھیار حاصل کرنے اور انہیں مرشد آباد کے ساگرپارہ علاقے میں اسمگل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ رگھوناتھ گنج تھانے کی پولیس کو پہلے ہی معتبر ذرائع سے اطلاع مل چکی تھی۔ منصوبہ بندی کے مطابق، پولیس نے عمر پور میں محاصرہ کیا، تلاشی کے دوران اسلحہ برآمد کیا، اور خاتون کو گرفتار کر لیا۔

جنگی پور پولیس کے ایک سینئر افسر نے کہا، خفیہ معلومات کی بنیاد پر، ہم اس خاتون کی تلاش کر رہے تھے۔ اتوار کو، وہ ہتھیاروں کی اسمگلنگ کرنے والی تھی۔ جیسے ہی وہ ایک گاڑی سے نکل کر دوسری میں سوار ہو رہی تھی، ہمارے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔ اس کے بیگ سے پانچ پستول اور 24 کارتوس ملے۔ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور متعلقہ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار خاتون کو پیر کو جنگی پور کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ہندستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande