فریدآباد،20اکتوبر(ہ س)۔
اتوار کی دیر رات سرور پور گاو¿ں کے علاقے میں ایک بند ورکشاپ میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مجیسر تھانے کی پولیس نے بتایا کہ سرور پور گاو¿ں کے علاقے میں سوہنا روڈ پٹرول پمپ کے قریب واقع ایک ورکشاپ میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں پہنچ گئیں۔ ورکشاپ میں پلاسٹک کے دانے سے سامان تیار کیا جاتا تھا۔ جب لوگوں نے اندر سے دھواں اٹھتا دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی۔ کانسٹیبل کیلاش چندر نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر پہنچنے اور ورکشاپ کھولنے پر انہیں پلاسٹک کے دانے اور پلاسٹک کے تھیلوں سے بنی جلتی ہوئی چیزیں بوریوں میں بند پائی گئیں۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر تقریباً آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ کانسٹیبل کیلاش چندر کے مطابق ورکرز اور ورکشاپ کا مالک شام 6 بجے کے بعد گھر چلے گئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
بجلی کے میٹر کے مقام کے قریب سے جلے ہوئے سامان اور تاریں ملے ہیں۔ آگ لگنے سے ورکشاپ کے اندر رکھے 7 سے 8 پلاسٹک کے تھیلے بھی جل کر خاکستر ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ ورکشاپ ایک غیر قانونی علاقے میں واقع ہے جس کی وجہ سے ورکشاپ کا کوئی گلی نمبر یا نام کی تختی نہیں ہے۔ ورکشاپ کے مالک کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق آگ لگنے سے تقریباً 15 سے 20 فیصد سامان جل گیا۔ پولیس اور فائر بریگیڈ ٹیم کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ