حیدرآباد 20، اکتوبر۔(ہ س) ۔
دیوالی کے موقع پرحیدرآباد کے میڈی پلی پولیس اسٹیشن کے علاقہ پی اینڈ ٹی کالونی میں پارک کی گئی کارکے نیچے رکھے گئے پٹاخے اچانک پھٹنے کے نتیجہ میں شعلے بھڑک اٹھے۔اورکارجل کرتباہ ہوگئی۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی ٹیم موقع واردات پرپہنچ گئی اورآگ بجھانے میں کامیابی حاصل کی۔بعد ازاں پولیس نے بھی جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ مزید تفصیلات حاصل کرنے میں پولیس مصروف ہے۔
۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق