اترکاشی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ پیر کی صبح ایک ڈمپر گاڑی کنٹرول کھو کر دریائے جمنا میں 100 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
یہ واقعہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب ایک ڈمپر گاڑی جس کا نمبر یو کے 07-سی ڈی-3406 تھا آج صبح نوگاؤں میں جاٹا اسٹون کرشر کے قریب حادثہ کا شکار ہوا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس، ایس ڈی آر ایف اور فائر سروس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ مقامی لوگوں اور پولیس ٹیم نے مشترکہ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے لاش کو دریائے یمنا سے نکال کر سڑک پر لایا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر نوگاؤں بھیج دیا گیا ہے۔
ڈمپر کے ڈرائیور جگدیپ ولد چین سنگھ (30) ساکن گاؤں سنارا، پرولا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی