اننت ناگ میں بارہمولہ سے آنے والا ڈرائیور اپنی گاڑی پلٹنے کے بعد ہلاک
سرینگر، 20 اکتوبر (ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام کے لاری پورہ علاقے میں پیر کی صبح ایک ٹرک ڈرائیور کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ لاری پورہ کے مقام پر ایک گاڑی زیر نمبر جے کے 01اے جے-7136 تھا اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور پلٹ گیا۔ اس واقعے میں گاڑی کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ اس کی شناخت معراج الدین بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir