حیدرآباد، 20،اکتوبر(ہ س)۔
گھریلوتنازعات پرایک خاتون نے اپنے دوبچوں کوہلاک کرکے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے کونڈاملے پلی علاقہ کی خاتون جس کی شناخت 27سالہ ناگالکشمی کے طورپرکی گئی ہے کے گھرمیں اکثرگھریلوجھگڑے اورتنازعات ہوا کرتے تھے۔ جس سے مایوس ہوکراس نے اپنے دونوں بچوں 9 سالہ اونتیکااو7سالہ سائی کا قتل کردیااورپھرخودکشی کرلی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے جائے واردات کا معائنہ کیا اورلاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ساتھ ہی مزید تحققیقات میں مصروف ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق