دیوالی سے قبل تاج پور میں صفائی کا نظام درہم برہم، میونسپل کونسل کے کارکنان ہڑتال پر
دیوالی سے قبل تاج پور میں صفائی کا نظام درہم برہم، میونسپل کونسل کے کارکنان ہڑتال پرسمستی پور، 20 اکتوبر (ہ س)۔ تاج پور میونسپل کونسل کے صفائی کارکنوں نے اتوار کے روز ہڑتال کر دی، جس سے شہر بھر میں صفائی کا کام مکمل طور پر ٹھپ ہو گیا۔ دیوالی سے قبل
دیوالی سے قبل تاج پور میں صفائی کا نظام درہم برہم، میونسپل کونسل کے کارکنان ہڑتال پر


دیوالی سے قبل تاج پور میں صفائی کا نظام درہم برہم، میونسپل کونسل کے کارکنان ہڑتال پرسمستی پور، 20 اکتوبر (ہ س)۔ تاج پور میونسپل کونسل کے صفائی کارکنوں نے اتوار کے روز ہڑتال کر دی، جس سے شہر بھر میں صفائی کا کام مکمل طور پر ٹھپ ہو گیا۔ دیوالی سے قبل صفائی کے لیے خصوصی تیاریاں جاری تھیں لیکن اچانک ہڑتال سے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ایگزیکٹو افسر ذوالفقار علی پیامی نے سبزی منڈی میں تالاب کے علاقے کا معائنہ کیا۔اس دوران ان پر سپروائزرز اور کارکنان کے ساتھ بدتمیزی کا الزام لگایا گیا۔ مشتعل کارکنوں نے احتجاجاً میونسپل کونسل کے دفتر کے مین گیٹ پر گاڑیوں اور ٹریکٹروں سے کچرا پھینک دیا۔ کارکنوں نے خبردار کیا ہے کہ جب تک انہیں انصاف نہیں ملتا ہڑتال جاری رہے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایگزیکٹیوافسر اس سے قبل تاج پور میونسپل کونسل میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس وقت صفائی کے کارکنوں اور وارڈ کونسلروں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔صفائی ایجنسی کے ڈائرکٹر راجیو کمار سنگھ نے بتایا کہ اس معاملے کا علم ہونے کے بعد کارکنوں سے بات چیت جاری ہے۔ صفائی منیجر متھن کمار نے بتایا کہ ہڑتال ختم کرنے کے لیے بات چیت کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب ایگزیکٹو افسر ذوالفقار علی پیامی نے اپنے خلاف لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ معائنے کے دوران کارکنوں کو صرف صفائی کی کوتاہیوں پر سرزنش کی گئی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande