وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عوام کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عوام کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی جموں، 20 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کے عوام اور ملک بھر سمیت دنیا بھر میں دیوالی کا تہوار منانے والوں کو دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام دی
CM


وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عوام کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی

جموں، 20 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کے عوام اور ملک بھر سمیت دنیا بھر میں دیوالی کا تہوار منانے والوں کو دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیوالی روشنیوں کا تہوار ہے جو اچھائی کی برائی پر اور سچائی و نیکی کی باطل پر فتح کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار امید، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا جشن ہے جو ہمدردی، اتحاد اور باہمی احترام جیسے اقدار کی یاد دلاتا ہے جن سے بھارت کی ثقافتی وراثت مزید مضبوط ہوتی ہے۔

عمر عبداللہ نے امید ظاہر کی کہ دیوالی کا یہ مقدس تہوار ہر گھر میں خوشی، امن اور خوشحالی لے کر آئے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ یہ دیوالی جموں و کشمیر سمیت پورے ملک کے لیے خوشیوں، امن و ترقی کا نیا دور ثابت ہو۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande