بہار اسمبلی انتخابات : دوسرے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن
بہار اسمبلی انتخابات : دوسرے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دنپٹنہ، 20 اکتوبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی کا عمل آج اختتام پذیر ہوگا۔ پرچہ نامزدگی کا عمل 13 اکتوبر کو شروع ہوا تھا اور آج (20 اک
بہار اسمبلی انتخابات : دوسرے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن


بہار اسمبلی انتخابات : دوسرے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دنپٹنہ، 20 اکتوبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی کا عمل آج اختتام پذیر ہوگا۔ پرچہ نامزدگی کا عمل 13 اکتوبر کو شروع ہوا تھا اور آج (20 اکتوبر) پرچہ نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے۔پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔ امیدوار 23 اکتوبر تک اپنے پرچہ نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ 122 سیٹوں کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 11 نومبر کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔سیاسی جماعتوں میں انتخابی مہم تیز ہو گئی ہے۔ کئی نشستوں پر سہ رخی مقابلے متوقع ہیں۔ منصفانہ، پرامن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ بھی تیاریاں کر رہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande