فوج نے پونچھ میں 1965 جنگ کی یاد میں تقریب منعقد کی۔
جموں, 20 اکتوبر (ہ س)بھارتی فوج نے پونچھ کے سرحدی علاقوں میں بہادری کی میراث اور اتحاد و ہم آہنگی کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے او پی ہل (1965) کی تاریخی جنگ جینتی نہایت جوش و جذبے سے منائی۔ کرشنا گھاٹی بریگیڈ کے زیر اہتمام اس تقریب میں سرفروشی، قربا
Army


جموں, 20 اکتوبر (ہ س)بھارتی فوج نے پونچھ کے سرحدی علاقوں میں بہادری کی میراث اور اتحاد و ہم آہنگی کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے او پی ہل (1965) کی تاریخی جنگ جینتی نہایت جوش و جذبے سے منائی۔ کرشنا گھاٹی بریگیڈ کے زیر اہتمام اس تقریب میں سرفروشی، قربانی اور عزم و استقلال کی اس لازوال داستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جس نے 1965 کی جنگ میں تاریخ رقم کی تھی۔

اس یادگار موقع پر بھارتی فوج نے ماضی کے فخر کو مستقبل کی امن و ترقی کی امیدوں سے جوڑنے کے لیے ایک خصوصی آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس دوران بلنوی، منکوٹ، سگرا، دبرج اور دیگر سرحدی دیہات کے چھ اسکولوں کے طلبہ کو کرکٹ کٹس، باسکٹ بال، والی بال، فٹ بال، ہینڈ بال اور بیڈ منٹن سیٹس تحفے میں دیے گئے، تاکہ نوجوانوں میں صحت مندی، دوستی اور باہمی یکجہتی کے رجحان کو فروغ دیا جا سکے۔

تقریب کے دوران 1965 کی جنگ میں حصہ لینے والے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو عقیدت و احترام کے ساتھ یاد کیا گیا، جبکہ امن، امید اور یکجہتی کے ان اعلیٰ اصولوں کو سراہا گیا جو آج بھی سرحدی بستیوں کی شناخت ہیں۔ ایسی عوامی و سماجی پہلوں کے ذریعے بھارتی فوج نہ صرف عوام کے ساتھ اپنے رشتے کو مزید مضبوط بنا رہی ہے بلکہ نئی نسل میں محب الوطنی، خدمتِ وطن اور حوصلہ مندی کے جذبے کو بھی فروغ دے رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande