انوپ پور: کنویں سے 11 سالہ لڑکے کی لاش برآمد
انوپ پور، 20 اکتوبر (ہ س)۔ پیر کو مدھیہ پردیش کے انوپ پور ضلع کے رام نگر تھانہ علاقے کے تحت ڈولا نگر میں ایک 11 سالہ لڑکے کی لاش اس کے گھر کے سامنے ایک کنویں سے ملی۔ لڑکا اتوار کی دوپہر سے لاپتہ تھا اور اس کے اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔ ا
انوپ پور: کنویں سے 11 سالہ لڑکے کی لاش برآمد


انوپ پور، 20 اکتوبر (ہ س)۔

پیر کو مدھیہ پردیش کے انوپ پور ضلع کے رام نگر تھانہ علاقے کے تحت ڈولا نگر میں ایک 11 سالہ لڑکے کی لاش اس کے گھر کے سامنے ایک کنویں سے ملی۔ لڑکا اتوار کی دوپہر سے لاپتہ تھا اور اس کے اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔

اہل خانہ اور مقامی رہائشیوں کے مطابق لڑکا 19 اکتوبر کی دوپہر سے لاپتہ تھا۔ پریشان کنبہ نے اس کی تلاش کی لیکن دیر شام تک کوئی اطلاع نہ ملنے پر انہوں نے رام نگر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے رات گئے گمشدگی کی رپورٹ درج کر لی۔

رام نگر پولیس اسٹیشن کے انچارج سمیت کوشک نے بتایا کہ 11 سالہ پرتیوش سنگھ گونڈ 19 اکتوبر کو اچانک گھر سے غائب ہوگیا۔ پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر گمشدگی کی رپورٹ درج کر لی۔ پیر کی صبح تلاشی کے دوران ایک کنویں سے لاش ملی جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande