نوادہ کے عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں اور یہ تبدیلی مجلس کے ذریعے ممکن ہے:نسیمہ خاتوننوادہ، 18اکتوبر(ہ س)۔نوادہ شہر میں آج آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کی جانب سے ایک شاندار ریلی اور جلوس نکالا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ شہر کی گلیوں اور بازاروں میں پارٹی کے نعرے گونجتے رہے۔ریلی کی قیاد ت نسیمہ خاتون (AIMIM امیدوار) نے کی جو پرچہ نامزدگی داخل کرنے جا رہی تھیں۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوادہ کے عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں اور یہ تبدیلی مجلس کے ذریعے ممکن ہے۔نسیمہ خاتون نے کہا کہ دوسری سیاسی پارٹیاں موقع پرست بن چکی ہیں، جنہوں نے سیاست کو ایک تماشہ بنا کر رکھ دیا ہے۔ وہ عوامی خدمت کے بجائے اپنی ذاتی مفادات اور دولت کے پیچھے بھاگتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ AIMIM ایک ایسی پارٹی ہے جو قوم و ملت کی بے لوث خدمت کے جذبے سے میدان میں اتری ہے۔ ہم مذہب یا ذات کی بنیاد پر نہیں بلکہ انسانیت کی بنیاد پر عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔نسیمہ خاتون نے نوادہ کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے بنیادی مسائل جیسے تعلیم، صحت، روزگار، خواتین کی سلامتی اور عوامی سہولیات کے حل کے لیے مجلس بھرپور جدوجہد کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا عوام سے وعدہ ہے کہ AIMIM نوادہ کے چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے بڑے مسئلے کو حل کرنے کے لیے دن رات محنت کرے گی۔ریلی کے دوران عوام نے AIMIM اور اسدالدین اویسی کے حق میں نعرے لگائے۔ جگہ جگہ نصیمہ خاتون کا والہانہ استقبال کیا گیا، اور لوگوں نے انہیں حمایت کا یقین دلایا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais