عوام اور پولیس مل کر ہی معاشرے میں امن و امان اور ہم آہنگی قائم کر سکتے ہیں:ایچ ایچ او سریندر سنگھ
نئی دہلی،19اکتوبر(ہ س)۔آنے والے تہواروں کے پیش نظر شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنیک سوسائٹی، ناگرک سرکشا سمیتی اور جعفرآباد آر ڈبلیو اے کی جعفرآباد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سریندر سنگھ کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں آنے والے تہواروں کے س
عوام اور پولیس مل کر ہی معاشرے میں امن و امان اور ہم آہنگی قائم کر سکتے ہیں:ایچ ایچ او سریندر سنگھ


نئی دہلی،19اکتوبر(ہ س)۔آنے والے تہواروں کے پیش نظر شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنیک سوسائٹی، ناگرک سرکشا سمیتی اور جعفرآباد آر ڈبلیو اے کی جعفرآباد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سریندر سنگھ کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں آنے والے تہواروں کے سیکورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال ہوا ۔ ایس ایچ او انسپکٹر سریندر سنگھ نے کہا کہ صرف عوام اور پولیس مل کر ہی معاشرے میں امن و امان اور ہم آہنگی قائم کر سکتے ہیں۔ آنے والے تہواروں کے حوالے سے، ہم سب کو ہوشیار اور محتاط رہنا چاہیے کہ سوشل میڈیا پر جعلی اور اشتعال انگیز پوسٹس شیئر نہ کریں۔ اگر آپ اپنے آس پاس مشکوک افراد یا لاوارث اشیاءدیکھیں تو پولیس کو مطلع کریں۔ تہوار خوشیاں لاتے ہیں، اس لیے انہیں بانٹیں اور ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کریں۔ تنظیم کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر فہیم بیگ نے کہا کہ باشعور عوام پولیس کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں۔ ہماری ٹیم گزشتہ ۰۲ سالوں سے دہلی پولیس اور سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ شراکت داری کرکے امن اور بھائی چارہ قائم کرنے کا اپنا فرض ادا کر رہی ہے۔ اور اس بار بھی ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے اور کسی قسم کا کوئی تنازعہ پیدا نہ ہو۔ہم سب کو بازاروں اور کالونیوں میں چوکس رہ کر تہواروں کی خوشی کو برقرار رکھنا ہے۔پروگرام میں ڈاکٹر سید احتشام، ڈاکٹر خورشید عالم، محمد صابر، آصف انصاری، شمس الدین، فاضل خان، سرتاج احمد، انیس قصر، نفیس الدین، محمد شاہد، نفیس نبی، سلیم ملک، حافظ صالحین، فیروز خان، منیر احمد، نسیم الدین، حیدر میرزا، عصمت علی شاہ، عصمت علی، حیدر علی، یوسف رضا، محمد شاہدنے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande