پٹنہ،16اکتوبر(ہ س)۔جن سوراج پارٹی نے بہار کی سہرسہ اسمبلی سیٹ سے کشور کمار منا کو اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔ پارٹی نے یہ اعلان اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کیا ہے۔ سہرسہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران منا نے کہا کہ عوام اس بار تبدیلی چاہتے ہیں اور جن سوراج پارٹی ہی واحد آپشن ہے جو ترقی اور شفافیت لاسکتی ہے۔
پریس کانفرنس میں منا نے این ڈی اے حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ سہرسہ اور آس پاس کے علاقوں میں گذشتہ 20 سالوں میں کوئی ٹھوس ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف وعدے کرتی ہے لیکن سہرسہ کی سڑکوں، تعلیم اور صحت کے نظام کی حالت جوں کی توں ہے۔ انہوں نے عوام اب پچھلی حکومتوں سے تنگ آچکے ہیں، اور جن سوراج پارٹی انہیں ایک نیا راستہ دکھانے کے لیے تیار ہے۔
جن سوراج کے امیدوار نے سہرسہ ایم ایل اے اور بی جے پی امیدوار آلوک رنجن پر بھی حملہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آلوک رنجن کے دور میں علاقے میں کوئی قابل ذکر کام نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ بلاک اور تھانہ کی سطح پر عام لوگوں کا کام رشوت کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ منا نے کہا کہ اگر عوام انہیں موقع دیتے ہیں تو وہ سہرسہ کوبدعنوانی سے پاک اور ترقی پذیر علاقہ بنانے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan