سرینگر، 16 اکتوبر (ہ س): سرینگر کے راج باغ پل کے قریب جمعرات کی صبح ایک تیز رفتار آلٹو کار کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک گاڑی زیررجسٹریشن نمبر جے کے 04 جی-490 مبینہ طور پر تیزی سے چلائی جا رہی تھی جب اس نے پیدل چلنے والے کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس ٹیم نے زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir