ماگام میں ناکہ چیکنگ کے دوران ٹی ار ایف پوسٹروں کے ساتھ دو گرفتار
بڈگام، 16 اکتوبر (ہ س):۔ پولیس نے جمعرات کو بڈران ماگام میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد کو حراست میں لیا اور ایک ممنوعہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے کئی پوسٹر برآمد کیے۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ بڈران ماگام میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد ک
ماگام میں ناکہ چیکنگ کے دوران ٹی ار ایف پوسٹروں کے ساتھ دو گرفتار


بڈگام، 16 اکتوبر (ہ س):۔ پولیس نے جمعرات کو بڈران ماگام میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد کو حراست میں لیا اور ایک ممنوعہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے کئی پوسٹر برآمد کیے۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ بڈران ماگام میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد کو حراست میں لیا گیا، اور ان کے قبضے سے کالعدم تنظیم کے 18 سے زائد پوسٹرز برآمد ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کی شناخت مزمل احمد بٹ اور امتیاز احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے جو دونوں اریپنتھن ماگام کے رہنے والے ہیں۔ دریں اثنا، ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande