جموں, 16 اکتوبر (ہ س)۔ قصبہ ڈوڈہ میں گزشتہ ہفتے شہری علاقوں میں دو تیندوؤں کی آمد سے پیدا ہونے والے خوف و ہراس کے ماحول کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی تیز کرتے ہوئے آپریشن شروع کیا تھا۔ ایک ہفتے کی کوششوں کے بعد جمعرات کو محکمہ کی ٹیم نے ایک تیندوا کو کامیابی کے ساتھ قابو میں کر لیا، جسے بعد ازاں کشتواڑ منتقل کر دیا گیا۔
محکمہ وائلڈ لائف اور ضلع انتظامیہ نے اس دوران عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ پرسکون رہیں اور کسی بھی حالت میں تیندوؤں پر پتھر یا دیگر اشیاء سے حملہ نہ کریں، کیونکہ ایسی صورت میں جان و مال کو نقصان پہنچنے کا خدشہ رہتا ہے۔
ایک تیندوا پکڑے جانے کے بعد شہریوں نے اگرچہ قدرے اطمینان کا اظہار کیا ہے، تاہم دوسرا تیندوا تاحال قریبی علاقے میں موجود ہونے کی اطلاع ہے، جس کے باعث خطرہ مکمل طور پر ٹلا نہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں سے دوبارہ اپیل کی ہے کہ وہ شام اور رات کے اوقات میں خاص احتیاط برتیں اور کسی بھی مشتبہ حرکت کی اطلاع فوراً محکمہ وائلڈ لائف یا پولیس کو دیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر