سینک کلیان محکمہ میں 72 آسامیوں پر سابق فوجی امیدواروں کی بھرتی، آخری تاریخ 5 نومبر
پربھنی ، 16 اکتوبر(ہ س)۔ سینک کلیان محکمہ مہاراشٹر نے سابق فوجیوں کے لیے روزگار کے ایک اور موقع کا اعلان کیا ہے۔ کلرک-ٹائپسٹ (گروپ-سی) کی 72 آسامیوں پر تقرری کے لیے درخواستیں 5 نومبر 2025 تک قبول کی جائیں گی۔ اس کی اطلاع ضلع سینک
سینک کلیان محکمہ میں 72 آسامیوں پر سابق فوجی امیدواروں کی بھرتی، آخری تاریخ 5 نومبر


پربھنی ، 16 اکتوبر(ہ س)۔ سینک کلیان محکمہ مہاراشٹر نے سابق فوجیوں کے

لیے روزگار کے ایک اور موقع کا اعلان کیا ہے۔ کلرک-ٹائپسٹ (گروپ-سی) کی 72 آسامیوں

پر تقرری کے لیے درخواستیں 5 نومبر 2025 تک قبول کی جائیں گی۔ اس کی اطلاع ضلع سینک

کلیان افسر اور ریذیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر انورادھا ڈھلکا نے دی۔

سرکاری

اطلاع کے مطابق، ان آسامیوں میں سے ایک اسامی معذور کیڈر کے تحت مخصوص ہے، جس پر

کم از کم 40 فیصد جسمانی معذوری رکھنے والے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ اس تقرری

میں معذوری کی نوعیت اور فرائض کی مطابقت کو مدنظر رکھا جائے گا، جب کہ انتخاب میرٹ

اور دستیابی کی بنیاد پر ہوگا۔

اس بھرتی

کا پورا عمل ٹی سی ایس – آئی او این پلیٹ فارم کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔

درخواست صرف آن لائن موڈ میں قبول ہوگی اور کسی دوسرے طریقے سے جمع کرائی گئی

درخواست کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

امیدوار

اپنی درخواستیں 14 اکتوبر 2025 سے 5 نومبر 2025 تک رات 11:59 بجے کے درمیان https://mahasainik.maharashtra.gov.in

پر جمع کرا سکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد ویب

لنک خود بخود بند ہو جائے گا۔ مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے امیدواروں سے کہا گیا

ہے کہ وہ سینک ویلفیئر آفس پربھنی سے رجوع کریں۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande