جموں, 16 اکتوبر (ہ س)۔ لیہہ کے ایس این ایم اسپتال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 31 سالہ جوگیندر سنگھ، سکنہ ادھم پور جموں و کشمیر کے خاندان یا جاننے والوں کی فوری نشاندہی میں مدد کریں۔اسپتال حکام کے مطابق جوگیندر سنگھ کو لیہہ پولیس کی جانب سے ایک روڈ حادثے کے بعد ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں لایا گیا، جہاں وہ شدید سر کے زخموں کے ساتھ زیر علاج ہے۔ اس کا گلاسگو کوما اسکیل اس وقت 7 میں سے 15 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ مریض کو فوری ریفر اور مزید طبی انتظامات کی اشد ضرورت ہے، مگر اس کے ساتھ اس وقت کوئی رشتہ دار یا جاننے والا موجود نہیں۔
ایس این ایم اسپتال نے عوام اور مریض کو جاننے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اسپتال سے رابطہ کریں یا ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کریں تاکہ مریض کے لیے فوری فیصلے اور طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ اسپتال حکام نے واضح کیا کہ بروقت رابطہ مریض کی دیکھ بھال اور زندگی بچانے والے اقدامات کے لیے نہایت ضروری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر