ڈوڈہ پولیس نے عصمت دری کے معاملے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کیا
جموں, 16 اکتوبر (ہ س): ڈوڈہ پولیس نے ایک طویل اور منظم کارروائی کے بعد ایک ایسے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے عصمت دری اور پی او سی ایس او ایکٹ کے تحت درج کیس میں مفرور تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار شدہ ملزم کی شناخت روی کمار ولد پھلیل
ڈوڈہ پولیس نے عصمت دری کے معاملے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کیا


جموں, 16 اکتوبر (ہ س): ڈوڈہ پولیس نے ایک طویل اور منظم کارروائی کے بعد ایک ایسے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے عصمت دری اور پی او سی ایس او ایکٹ کے تحت درج کیس میں مفرور تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار شدہ ملزم کی شناخت روی کمار ولد پھلیل سنگھ ساکن چکہ تحصیل راجگڑھ، ضلع رامبن کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 208/2025، دفعات 3، 4 اور 18 پی او سی ایس او ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں مقدمہ درج تھا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سے ہی ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے مسلسل روپوش رہا، تاہم ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا کی ہدایت پر ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی، جو ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ڈوڈہ کی نگرانی میں، انچارج پولیس پوسٹ کاستی گڑھ کی قیادت میں سرگرم ہوئی۔ جدید ٹیکنالوجی اور انسانی انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے ٹیم نے بالآخر ملزم کو حراست میں لے لیا، جس سے ڈیڑھ ماہ سے جاری تلاش کا خاتمہ ہوا۔

ڈوڈہ پولیس نے اس کامیاب کارروائی کو انصاف کی بالادستی اور بچوں کے تحفظ کے عزم کی عملی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حساس معاملات میں مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی کوششیں آئندہ بھی پوری سنجیدگی کے ساتھ جاری رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande