خاتون کو لوٹنے والے دو لٹیرے گرفتار
نئی دہلی، 13 اکتوبر (ہ س)۔ آوٹر نارتھ ڈسٹرکٹ پولیس نے خاتون سے ڈکیتی کا معاملہ حل کرکے دولٹیروں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت بٹو (33) اور ششپال عرف للو (35) کے طور پر کی گئی ہے، دونوں ہریانہ کے حصار کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے 45,000 روپے
خاتون کو لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار


نئی دہلی، 13 اکتوبر (ہ س)۔ آوٹر نارتھ ڈسٹرکٹ پولیس نے خاتون سے ڈکیتی کا معاملہ حل کرکے دولٹیروں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت بٹو (33) اور ششپال عرف للو (35) کے طور پر کی گئی ہے، دونوں ہریانہ کے حصار کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے 45,000 روپے کی مسروقہ رقم، شکایت کنندہ کا کینرا بینک کا اے ٹی ایم کارڈ اور جرم میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہریشور سوامی نے بتایا کہ شکایت کنندہ، اندراج کالونی، بوانا کی رہنے والی ایک خاتون نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ 3 اکتوبر کو کچھ لوگوں نے زبردستی اس کا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کیا اور اس کے اکاو¿نٹ سے 60000 روپے نکال لیے۔ خاتون کے بیان کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق، پولیس ٹیم نے سیکڑوں سی سی ٹی وی فوٹیج کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور ملزم کے دہلی سے ہریانہ کے راستے کا پتہ لگایا۔ مسلسل تکنیکی نگرانی اور مقامی انٹیلی جنس کی بنیاد پر، دونوں ملزمین کو ضلع حصار کے راجتھل گاو¿ں سے گرفتار کیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم بٹو نے اپنے ساتھیوں شش پال اور تیسرے مفرور ملزم ٹنکو کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس اب ٹنکو کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande