ممبئی، 13 اکتوبر(ہ س)۔
ممبئی پولیس کی ڈی بی مارگ ٹیم نے ایک طویل عرے
سے مفرور ، 2013 کے پی آئی ٹی اے کیس میں ملوث خاتون ملزمہ کو آندھرا پردیش سے
گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ گرفتار خاتون بیگم شیخ عرف روجا، عمر 38 سال،
بارہ برس سے قانون سے فرار تھی۔
یہ کیس
غیر اخلاقی اسمگلنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعات 3، 4، 5، 6، 7 اور 9 کے تحت درج کیا
گیا تھا۔ سیشن کورٹ نے حال ہی میں روجا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا اور
ڈی بی مارگ پولیس کو ہدایت دی تھی کہ اسے فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
پولیس
کو خفیہ اطلاع ملی کہ ملزمہ آندھرا پردیش کے کڑپا شہر میں ایک کاسمیٹک اسٹور پر
ملازمت کر رہی ہے،جس کے بعد مقامی پولیس کے تعاون سے روجا کو اس کے کام کی جگہ سے
گرفتار کیا گیا۔
پولیس
ذرائع کے مطابق، ابتدائی پوچھ گچھ میں روجا نے تسلیم کیا کہ وہ 2013 سے عدالت میں
حاضری سے مسلسل گریز کرتی رہی ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے
اسے باقاعدہ طور پر گرفتار کیا اور کڑپا کی عدالت میں پیش کیا، جہاں سے اسے پانچ
دن کے ٹرانزٹ ریمانڈ پر ممبئی پولیس کے حوالے کیا گیا۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے