لکھنؤ، 13 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو¿ کے سب سے پوش علاقے میں ایک شخص نے پیر کو خودسوزی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے بچا کر سول اسپتال داخل کرا دیا۔ الزام ہے کہ نوجوان نے یہ قدم محکمہ پولیس کی کارروائیوں سے عدم اطمینان کی وجہ سے اٹھایا۔
گوتم پلی پولیس اسٹیشن کے تحت بندریا باغ کے چوکی انچارج آدتیہ سنگھ نے بتایا کہ بارہ بنکی کے فتح پور اجرباڑہ گاوں کا رہنے والا شیوم ورما نے پیر کی دوپہر وکرمادتیہ مارگ چوراہے پر پہنچ کر خود پر آتش گیر مواد ڈالر کر آگ لگا لی ۔ اطلاع ملتے ہی چوکی انچارج اپنی فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور نوجوان کو فوری طور پر ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی (سول) اسپتال لے گئے، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ شیوم نے بارہ بنکی کے فتح پور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ اس معاملے میں ملزم کی گرفتاری میں ناکامی سے مایوس ہو کر شیوم نے خودسوزی کی کوشش کی۔ چوکی انچارج نے بتایا کہ بارہ بنکی پولیس کو معاملے کی اطلاع دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد