دہلی میں آتشزدگی کے دو واقعات میں ایک کی موت، پانچ زخمی
نئی دہلی، 13 اکتوبر (ہ س) ۔دہلی کے دو مختلف علاقوں میں پیر کی صبح آگ لگ گئی۔ ایک شخص کی موت اور پانچ دیگر زخمی ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔ پولیس فی الحال دونوں معاملات کی تفتیش کر رہی ہے۔ مغربی دہلی کے تلک نگر علاقے میں پیر کی صبح ایک گھر میں آگ لگنے
دہلی میں آتشزدگی کے دو واقعات میں ایک کی موت، پانچ زخمی


نئی دہلی، 13 اکتوبر (ہ س) ۔دہلی کے دو مختلف علاقوں میں پیر کی صبح آگ لگ گئی۔ ایک شخص کی موت اور پانچ دیگر زخمی ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔ پولیس فی الحال دونوں معاملات کی تفتیش کر رہی ہے۔

مغربی دہلی کے تلک نگر علاقے میں پیر کی صبح ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت سنیل کمار جینوترا (52) کے طور پر ہوئی ہے۔ صبح 10 بجے کے قریب آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ گھر کے گراو¿نڈ فلور پر واقع گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ واقعہ کے وقت سنیل کمار اکیلا تھا اور جھلسنے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق جس گھر میں آگ لگی وہ سنیل کے کزن کا ہے۔ تفتیش میں کسی بھی قسم کی کوئی سازش یا مشکوک سرگرمی سامنے نہیں آئی۔ پولیس فی الحال معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ایل پی جی لیکج کے بعد آگ بھڑک اٹھی، پانچ زخمی اس کے علاوہ پیر کی صبح شمالی دہلی کے سبزی منڈی علاقے میں ایک گھر میں ایل پی جی کے رساو کی وجہ سے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلس گئے۔ صبح 9:29 بجے اطلاع ملنے کے بعد پولیس کے علاوہ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پایا۔ زخمیوں کو آر ایم ایل اور ایل این جے پی اسپتال بھیجا گیا ہے۔ ہسپتال میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تھانہ سبزی منڈی معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande