بہار اسمبلی انتخابات 2025: دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن آج جاری، 122 سیٹوں پر ہوگی ووٹنگ
پٹنہ، 13 اکتوبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے دوسرے مرحلے کے لیے نامزدگی کا عمل آج سے باقاعدہ طور پر شروع ہوگا۔ اس مرحلے میں کل 122 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی کا
بہار اسمبلی انتخابات 2025: دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن آج سے جاری، 122 سیٹوں پر ہوگی ووٹنگ


پٹنہ، 13 اکتوبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے دوسرے مرحلے کے لیے نامزدگی کا عمل آج سے باقاعدہ طور پر شروع ہوگا۔ اس مرحلے میں کل 122 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی کا عمل آج سے شروع ہو کر 20 اکتوبر تک جاری رہے گا۔پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اکتوبر کو مکمل ہو گی جب کہ امیدوار 23 اکتوبر تک پرچہ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 11 نومبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔ انتخابی عمل 16 نومبر تک مکمل ہو جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی کا عمل فی الحال ریاست میں جاری ہے، جو 17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande