جے پور، 13 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹو امت شاہ پیر کو جے پور پہنچے، وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے ہوائی اڈے پر انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا۔ شاہ نئے فوجداری قوانین کے پہلے سال کے موقع پر چھ روزہ نمائش کا افتتاح کرنے جے پور پہنچے۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ دیا کماری، نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پریم چند بیروا، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ مدن راٹھوڑ، سابق ایم ایل اے ستیش پونیا، چیف سکریٹری سدھانش پنت، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس راجیو کمار شرما اور دیگر معززین موجود تھے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی