ایک سال بعد بھی انصاف نہیں،مقتول بابا صدیقی کے فرزند ذیشان صدیقی کا سوشل میڈیا پر درد بھرا پیغام
ممبئی، 13 اکتوبر(ہ س)۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما بابا صدیقی کے قتل کو ایک سال مکمل ہونے پر ان کے صاحبزادے اور سابق ایم ایل اے ذیشان صدیقی نے اتوار کی رات ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے اپنے والد کے نقصان پر گہ
BABA SIDDIQUI MURDER SON ZEESHAN SEEKS JUSTICE


ممبئی، 13 اکتوبر(ہ س)۔

نیشنلسٹ

کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما بابا صدیقی کے قتل کو ایک سال مکمل ہونے پر ان

کے صاحبزادے اور سابق ایم ایل اے ذیشان صدیقی نے اتوار کی رات ایک جذباتی پوسٹ کے

ذریعے اپنے والد کے نقصان پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے انصاف میں تاخیر پر

افسوس ظاہر کیا۔

واضح

رہے کہ 12 اکتوبر 2024 کو 66 سالہ بابا صدیقی کو باندرہ (ایسٹ) میں ذیشان کے دفتر

کے باہر تین مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ یہ واردات اس قدر

ہولناک تھی کہ ممبئی کے سیاسی اور عوامی حلقوں میں سنسنی پھیل گئی تھی۔

ذیشان

صدیقی نے اپنے بیان میں لکھا: ’’ایک سال بیت چکا ہے۔ دوسروں کے لیے یہ صرف وقت ہے،

مگر میرے لیے یہ دکھ، غصے اور بے بسی سے بھرے 365 دن ہیں۔ میں سوچتا ہوں اگر میں

چند لمحے پہلے دفتر سے نہ گیا ہوتا تو شاید کہانی مختلف ہوتی، مگر مجھے یقین ہے کہ

پاپا نے آخری وقت میں بھی مجھے یاد کیا ہوگا۔‘‘

انہوں

نے کہا کہ ’’ہم ایک سال سے انصاف کے منتظر ہیں، مگر اب تک کچھ نہیں بدلا۔‘‘ ذیشان

نے مزید لکھا کہ ’’اس دن ہم نے سب کچھ کھو دیا، مگر میرا ایمان ہے کہ سچ زیادہ دیر

تک چھپا نہیں رہ سکتا، انصاف ضرور جیتے گا۔‘‘

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande