
جموں پولیس نے 12 گھنٹے کے اندر چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کی
جموں، 08 ستمبر (ہ س)۔ جموں کے بشنہ علاقے میں پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے کے ایک معاملے کو 12 گھنٹوں کے اندر حل کرتے ہوئے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور ایک ٹوکا برآمد کیا۔ پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن بشنہ میں 6 ستمبر کو ایف آئی آر نمبر 166/2026 بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات 126(2)، 115(2)، 304 اور آرمز ایکٹ کی دفعہ 4/25 کے تحت درج کی گئی تھی۔
معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی شروع کی اور ہرش بھارت ولد گلشن کمار، ساکن لالیانہ، تحصیل بشنہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک ٹوکا اور موٹر سائیکل برآمد کرکے ضبط کرلی۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل ایف آئی آر درج ہونے کے 12 گھنٹوں کے اندر برآمد کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ معاملے میں تمام قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر