کانگریس رہنما راہل گاندھی دو روزہ دورے پر رائے بریلی پہنچے، کارکنوں نے شانداراستقبال کیا
رائے بریلی، 8 ستمبر (ہ س)۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی دو روزہ دورے پر منگل کی شام رائے بریلی پہنچے۔ مہاراج گنج میں لَاہی بارڈر پر ان کا زوردار استقبال کیا گیا۔ تاہم مقررہ پروگرام میں تاخیر کے باعث راہل گاندھی کا قافلہ کئ
کانگریس رہنما راہل گاندھی دو روزہ دورے پر رائے بریلی پہنچے، کارکنوں نے کیا شانداراستقبال


رائے بریلی، 8 ستمبر (ہ س)۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی دو روزہ دورے پر منگل کی شام رائے بریلی پہنچے۔ مہاراج گنج میں لَاہی بارڈر پر ان کا زوردار استقبال کیا گیا۔ تاہم مقررہ پروگرام میں تاخیر کے باعث راہل گاندھی کا قافلہ کئی مقامات پر نہیں رک سکا اور لَاہی بارڈر پر کچھ دیر استقبال کے بعد آگے روانہ ہوگیا۔

راہل گاندھی کا دو روزہ دورہ منگل سے شروع ہو رہا ہے۔ وہ دورے کے پہلے دن عام لوگوں کے درمیان جاکر ان کے مسائل سنیں گے، جبکہ 9 ستمبر کو کلکٹریٹ میں منعقد ہونے والی ضلع ترقیاتی تال میل اور نگرانی کمیٹی (دشا) کی اہم میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اس بار براہ راست دیہی علاقوں کا رخ کریں گے اور پانی جمع ہونے سے متاثرہ شیوگڑھ اور مہاراج گنج علاقوں میں جاکر لوگوں سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ کانگریس کی ضلعی تنظیم راہل گاندھی کے عوامی رابطے کے لیے خصوصی روٹ پلان تیار کر رہی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ مقامی لوگوں سے ان کا براہ راست رابطہ ہو سکے۔

راہل گاندھی کے دورے اور ’دشا‘ میٹنگ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ بھی تیاریوں میں مصروف ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر (پی ڈی) منیش چندر نے بتایا کہ 9 ستمبر کی میٹنگ کے سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں سے اسکیموں کی پیش رفت رپورٹ اور گزشتہ میٹنگوں میں دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande