ہندوستان-چین تعلقات بتدریج مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں: وزارت خارجہ
نئی دہلی، 08 ستمبر (ہ س)۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان-چین تعلقات بتدریج مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزارت نے تعلقات کو معمول پر لانے میں عوام کے درمیان رابطے کو اہم قرار دیتے ہوئے ویزا سہولت کو اس کا ایک اہم حصہ بتایا۔ ہندوستان کا کہنا ہے ک
ہندوستان-چین تعلقات بتدریج مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں: وزارت خارجہ


نئی دہلی، 08 ستمبر (ہ س)۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان-چین تعلقات بتدریج مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزارت نے تعلقات کو معمول پر لانے میں عوام کے درمیان رابطے کو اہم قرار دیتے ہوئے ویزا سہولت کو اس کا ایک اہم حصہ بتایا۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے سرحد پر مسلسل امن اور استحکام ضروری ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں وزارت کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ 6 ستمبر کو اروناچل پردیش کے واچا اور 7 ستمبر کو چین کے دَمائی میں ہندوستان اور چین کے اعلیٰ سطحی فوجی کمانڈروں کے درمیان پہلی فلیگ میٹنگ ہوئی۔

ترجمان نے کہا، ’’اگست 2025 اور اگست 2026 میں ہندوستان اور چین کے خصوصی نمائندوں کے درمیان طے پانے والی مفاہمت اور اس کے بعد مئی اور اگست 2026 میں بالترتیب بیجنگ اور نئی دہلی میں ’ورکنگ میکینزم فار کنسلٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن‘ (ڈبلیو ایم سی سی) کی میٹنگوں میں ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر اعلیٰ سطحی فوجی کمانڈر سطح کی پہلی فلیگ میٹنگ 6 ستمبر کو اروناچل پردیش کے واچا اور 7 ستمبر کو چینی جانب دَمائی میں منعقد کی گئی۔ مغربی سیکٹر میں بھی اسی طرح کا انتظام موجود ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان-چین تعلقات میں سال 2025 سے بتدریج بہتری کے آثار دیکھنے کو ملے ہیں۔ کیلاش مانسرور یاترا دوبارہ شروع ہوئی، براہ راست پروازیں اور چینی شہریوں کے لیے سیاحتی ویزا کی سہولت بحال ہوئی، جبکہ ناتھو لا جیسے سرحدی تجارتی راستے بھی دوبارہ کھولے گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande