فلم ’ڈونٹ بی شائے‘ کا نیا گانا ’تیرے سنگ‘ ریلیز
فلم ’ڈونٹ بی شائے ‘ کا نیا گانا ’تیرے سنگ‘ ریلیز ہو گیا ہے۔ ٹی-سیریز کے ذریعہ پیش کردہ اس رومانوی ٹریک کو ارمان ملک اور یاشسوی داسانے نے گایا ہے۔ اس کی موسیقی رام سمپت نے ترتیب دی ہے، جس کے بول رام سمپت اور دیوانش ویدیہ کے ہیں۔ گانا پہلی محبت کے اس
New-song-Tere-Sang-from-Dont-Be-Shy-released


فلم ’ڈونٹ بی شائے ‘ کا نیا گانا ’تیرے سنگ‘ ریلیز ہو گیا ہے۔ ٹی-سیریز کے ذریعہ پیش کردہ اس رومانوی ٹریک کو ارمان ملک اور یاشسوی داسانے نے گایا ہے۔ اس کی موسیقی رام سمپت نے ترتیب دی ہے، جس کے بول رام سمپت اور دیوانش ویدیہ کے ہیں۔ گانا پہلی محبت کے اس خوبصورت احساس کوبیان کرتا ہے، جب کسی خاص انسان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی خواہش ہونے لگتی ہے۔

تیرے سنگ میں کالج کرش اور ٹین -ایج رومانس کی دنیا کو دکھایا گیا ہے۔ گانے میں پیار ہونے کا احساس ، کسی خاص سے ملنے کی گھبراہٹ اور ایک ساتھ گزارے گئے چھوٹے لمحات کی خوشی کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ ارمان ملک کی روح پرور آواز اور یشسوی داسانے کی سریلی آواز اس رومانوی ٹریک کو خاص بناتی ہے۔ ارمان نے کہا کہ یہ گانا اس پیار کو خوبصورتی سے بیان کرتا ہے جس میں انسان ہر لمحہ اپنے پسندیدہ شخص کے ساتھ گزارنا چاہتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شائقین بھی اس گانے کی گرمجوشی اور جذبات سے جڑ سکیں گے۔

آروشی بجاج، انش دگل، بیانکا اروڑا، اور پیوش کھاٹی کی اداکاری والی فلم ”ڈونٹ بی شائے“دوستی، کرش، محبت اور بڑے ہونے کی کہانی ہے۔ یہ فلم 20 سالہ شیاملی شائے داس کی زندگی پر مبنی ہے،جو سوچتی ہے کہ اس نے اپنی زندگی کو مکمل طور پر منظم کیا ہے، لیکن واقعات کا اچانک موڑ سے اس کے منصوبے تبدیل ہونے لگتے ہیں۔

سریتی مکھرجی کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو عالیہ بھٹ اور شاہین بھٹ نے اپنے بینر ایٹرنل سنشائن پروڈکشن کے تحت پروڈیوس کیا ہے۔ گریشما شاہ اور وکیش بھوٹانی اس کے شریک پروڈیوسر ہیں۔ فلم میں کنال رائے کپور، انوراگ باسو، نیہا دھوپیا اور انجو الوا نائک بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ ڈونٹ بی شائے کا پریمیئر 25 ستمبر 2026 کو پرائم ویڈیو پر ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande