امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ایرانی وزیر دفاع
تہران، 8 ستمبر (ہ س)۔ ایران نے امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی اپنی صلاحیت سے متعلق واشنگٹن کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی افواج کے پاس امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے ضروری ٹیکنالوجی اور فوجی صلاحیت موجود ہے۔ ایرانی سرک
امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ایرانی وزیر دفاع


تہران، 8 ستمبر (ہ س)۔ ایران نے امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی اپنی صلاحیت سے متعلق واشنگٹن کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی افواج کے پاس امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے ضروری ٹیکنالوجی اور فوجی صلاحیت موجود ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے قائم مقام وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل مجید ابنِ رضا نے کہا کہ ایران امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔جب ایرانی وزیر دفاع سے پوچھا گیا کہ آیا ایرانی فورسز آبنائے ہرمز میں مبینہ بحری ناکہ بندی نافذ کرنے والے امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنا سکتی ہیں، تو انہوں نے جواب دیا، اللہ نے چاہا تو آپ نتائج دیکھیں گے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت میں مبینہ خلل ڈالنے کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے کہا کہ واشنگٹن خطے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ ایران کی جانب سے بحری راستے میں خلل ڈالنے کی صورتحال کو معمول یا مستقل حقیقت بننے سے روکا جا سکے۔امریکی ترجمان کے مطابق امریکا عالمی معیشت کو دباؤ میں لانے یا بلیک میل کرنے کی ایران کی کوششوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم بحری گزرگاہ ہے، جہاں پیدا ہونے والی کشیدگی کا اثر عالمی توانائی کی سپلائی اور بین الاقوامی منڈیوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande