بانڈز انڈیا کی ڈجی فن کے نام سے نئی شناخت، اگلے 5 برسوں میں 50 سے زائد شہروں تک توسیع کا ہدف
بانڈز انڈیا کی ڈجی فن کے نام سے نئی شناخت، اگلے 5 برسوں میں 50 سے زائد شہروں تک توسیع کا ہدف ممبئی ، 8 ستمبر (ہ س) بھارت کے معروف ڈیجیٹل فکسڈ انکم سرمایہ کاری پلیٹ فارم بانڈز انڈیا نے ڈجی فن کے نئے نام سے اپنی ری برانڈنگ کا باضابطہ اعلان کیا ہے
BondsIndia Digifin Rebranding Fixed Income Investment Platform


بانڈز انڈیا کی ڈجی فن کے نام سے نئی شناخت، اگلے 5 برسوں میں 50 سے زائد شہروں تک توسیع کا ہدف

ممبئی ، 8 ستمبر (ہ س) بھارت کے معروف ڈیجیٹل فکسڈ انکم سرمایہ کاری پلیٹ فارم بانڈز انڈیا نے ڈجی فن کے نئے نام سے اپنی ری برانڈنگ کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ تبدیلی محض نام تبدیل کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ بانڈز پر مرکوز بازار سے آگے بڑھ کر فکسڈ انکم سرمایہ کاری کے لیے ایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم بننے کی جانب کمپنی کے ارتقائی سفر کی عکاسی کرتی ہے۔

ڈجی فن کا مقصد خوردہ سرمایہ کاروں، بینکوں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کو زیادہ آسان، شفاف اور قابل رسائی بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی ڈیجیٹل فکسڈ انکم مصنوعات کی وسیع رینج فراہم کرنے کے وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ اس ری برانڈنگ کو ایشیرس گروپ اور ڈجی فن فاؤنڈیشن کی مضبوط حمایت حاصل ہے۔ اس موقع پر ڈجی فن کے بانی انکت گپتا نے کہا کہ جب کمپنی نے بانڈز انڈیا کے نام سے اپنا سفر شروع کیا تھا تو اس وقت مقصد خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے بانڈز میں سرمایہ کاری کو آسان بنانا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں کمپنی نے 1.75 لاکھ سے زیادہ صارفین کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ ان کے مطابق ڈجی فن اسی بڑے وژن کے اگلے مرحلے کی نمائندگی کرتا ہے۔

انکت گپتا نے کہا کہ کمپنی کی ترقی کے اگلے مرحلے میں میٹرو شہروں سے آگے بڑھ کر ابھرتے ہوئے شہروں تک رسائی حاصل کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ ٹیکنالوجی پر مبنی سرمایہ کاری کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ہندوستانیوں کو اپنی محنت کی کمائی سے کی گئی بچت کو طویل مدتی دولت میں تبدیل کرنے میں مدد دینا کمپنی کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کارپوریٹ بانڈز میں خوردہ سرمایہ کاروں کی شمولیت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور اس شعبے کے بارے میں آگاہی صرف 10 فیصد ہے۔ ان کے مطابق یہ ایک بڑی غیر استعمال شدہ مارکیٹ ہے، جو ڈجی فن کے لیے فکسڈ انکم سرمایہ کاری کو وسعت دینے اور لاکھوں پہلی مرتبہ سرمایہ کاری کرنے والوں کو باقاعدہ سرمایہ کاری کے نظام سے جوڑنے کا بڑا موقع فراہم کرتی ہے۔

ڈجی فن کے مطابق کمپنی اب تک 90 بانڈ اجراء میں 14,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے لین دین کی سہولت فراہم کرچکی ہے اور اس وقت 1.75 لاکھ سے زیادہ صارفین کو خدمات فراہم کررہی ہے۔ اہل سرمایہ کار صرف 3 منٹ میں کے وائی سی مکمل کرکے اس پلیٹ فارم سے منسلک ہوسکتے ہیں۔کمپنی نے ترقی کے اگلے مرحلے کے تحت آئندہ 5 برسوں میں 50 سے زائد شہروں میں اپنی موجودگی قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس توسیعی منصوبے میں بھارت کے ٹئیر 3 اور ٹئیر 4 بازاروں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کمپنی اگلے 2 برسوں میں اپنی افرادی قوت کو دوگنا کرنے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے۔

بھارت کا سرمایہ کاری نظام اس وقت ایک اہم تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے۔ ملک میں 21.6 کروڑ سے زیادہ ڈی میٹ اکاؤنٹس موجود ہیں۔ اس کے باوجود کارپوریٹ بانڈ مارکیٹ میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران 12 فیصد سالانہ کی شرح سے اضافہ ہونے کے باوجود 1 فیصد سے بھی کم ہندوستانی خاندان اس میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ڈجی فن کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ بانڈز اور فکسڈ انکم سرمایہ کاری میں موجود اسی خلا کو کم کرنے کے لیے کمپنی اپنے توسیعی منصوبوں اور ٹیکنالوجی پر مبنی سرمایہ کاری کے اقدامات کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ہندوستانی سرمایہ کاروں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande