اپنا لاجسٹکس کا آئی پی او کھلا، 15 ستمبر کو ہو سکتی ہے لسٹنگ
نئی دہلی، 7 ستمبر (ہ س)۔ کنٹینر کی ہینڈلنگ اور نقل و حمل کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی اپنا لاجسٹکس کا 34.14 کروڑ روپے مالیت کا آئی پی او آج سرمایہ کاروں کے لیے کھول دیا گیا۔ اس آئی پی او میں 9 ستمبر تک بولی لگائی جا سکتی ہے۔ ایشو کی کلوزنگ کے بع
New-IPO-Apana-Logistics


نئی دہلی، 7 ستمبر (ہ س)۔ کنٹینر کی ہینڈلنگ اور نقل و حمل کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی اپنا لاجسٹکس کا 34.14 کروڑ روپے مالیت کا آئی پی او آج سرمایہ کاروں کے لیے کھول دیا گیا۔ اس آئی پی او میں 9 ستمبر تک بولی لگائی جا سکتی ہے۔ ایشو کی کلوزنگ کے بعد 10 ستمبر کو حصص کی الاٹمنٹ کی جائے گی، جبکہ 11 ستمبر کو الاٹ کیے گئے حصص سرمایہ کاروں کے کھاتوں میں منتقل کر دیے جائیں گے۔ کمپنی کے حصص 15 ستمبر کو بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای )کے چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں (ایم ایس ای) کے پلیٹ فارم پر درج ہو سکتے ہیں۔لانچنگ کے بعد دوپہر ڈھائی بجے تک اسے 16 فیصد سبسکرپشن حاصل ہو چکا تھا۔

اس آئی پی او میں ایک حصص کی قیمت 60 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ایک لاٹ 2,000 حصص کا ہے ۔ اس آئی پی او میں خوردہ سرمایہ کاروں کو کم از کم دو لاٹ، یعنی 4,000 حصص کے لیے بولی لگانی ہوگی، جس کے لیے انہیں 2 لاکھ 40 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ اس آئی پی او کے تحت 10 روپے کی فیس ویلیو والے مجموعی طور پر 56.90 لاکھ نئے حصص جاری کیے جا رہے ہیں۔

اس آئی پی او میں خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے 47.45 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔ اسی طرح غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی ) کے لیے بھی 47.45 فیصد حصہ ریزرو رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مارکیٹ میکرز کے لیے 5.10 فیصد حصہ مختص ہے۔ اس آئی پی او کے لیے کارپوریٹ میکرز کیپٹل لمیٹڈ کولیڈ منیجر ادارہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کے فن ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کو رجسٹرار بنایا گیا ہے۔ وہیں پربھات فائنانشیل سروسز لمیٹڈ کمپنی کے مارکیٹ میکر کے طور پر کام کرے گی۔

اپنا لاجسٹکس کی مالی حالت کی بات کریں تو سرمایہ بازار کے نگران ادارے سیبی کے پاس جمع کرائے گئے ڈرافٹ ریڈ ہیئرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) میں کئے گئےدعوے کے مطابق اس کی مالی حالت معمولی اتار چڑھاؤ کے باوجود مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔ مالی سال 24-2023 میں کمپنی کو 3 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا، جو اگلے مالی سال 25-2024 میں بڑھ کر 3.11 کروڑ روپے ہو گیا۔ گزشتہ مالی سال 26-2025 میں کمپنی کا خالص منافع مزید بڑھ کر 5.86 کروڑ روپے ہو گیا۔

اس دوران کمپنی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 24-2023 میں کمپنی کو مجموعی طور پر 20.33 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی تھی، جو 25-2024 میں بڑھ کر 21.61 کروڑ روپے ہو گئی۔ گزشتہ مالی سال 25-2025 میں کمپنی کی آمدنی 31.07 کروڑ روپے رہی۔

اسی عرصے کے دوران کمپنی پر قرض کا بوجھ بھی مسلسل کم ہوا۔ مالی سال 24-2023 کے اختتام پر کمپنی پر 9.26 کروڑ روپے کا قرض تھا، جو اگلے مالی سال میں گھٹ کر 8 کروڑ روپے رہ گیا۔ مالی سال 24-2025 میں قرض کا بوجھ مزید کم ہو کر 6.30 کروڑ روپے رہ گیا۔

اس عرصے میں کمپنی کے خالص اثاثوں میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 24-2023 میں کمپنی کے خالص اثاثے 11.87 کروڑ روپے تھے، جو 25-2024 میں بڑھ کر 14.41 کروڑ روپے ہو گئے۔ گزشتہ مالی سال 26-2025 میں خالص اثاثوں میں نمایاں اضافہ ہوا اور یہ 20.27 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔

کمپنی کے محفوظ سرمائے اور زائد رقم کی بات کی جائے تو اس شعبے میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا۔ مالی سال 24-2023 میں یہ رقم 9.90 کروڑ روپے تھی، جو 25-2024 میں نمایاں کمی کے ساتھ 2.59 کروڑ روپے رہ گئی۔ تاہم گزشتہ مالی سال 26-2025 میں اس میں زبردست اضافہ ہوا اور یہ 8.45 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح سود، ٹیکس، قدر میں کمی اور غیر محسوس اثاثوں کی قدر میں کمی سے پہلے کی آمدنی مالی سال 24-2023 میں 4.63 کروڑ روپے تھی، جو 25- 2024 میں بڑھ کر 6.15 کروڑ روپے ہو گئی۔ گزشتہ مالی سال 26-2025 میں یہ آمدنی نمایاں اضافے کے ساتھ 11.32 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande