پورن اور نارائن کی شاندار کارکردگی، ٹی کے آر کی جیت، پلے آف کی امیدیں برقرار
بارباڈوس، 6 ستمبر (ہ س)۔ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے 27ویں مقابلے میں ٹرِنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو 35 رنز سے شکست دے کر پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔ کینسنگٹن اوول میں کھیلے گئے میچ میں ٹرِنبا
پورن اور نارائن کی شاندار کارکردگی، ٹی کے آر کی جیت، پلے آف کی امیدیں برقرار


بارباڈوس، 6 ستمبر (ہ س)۔ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے 27ویں مقابلے میں ٹرِنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو 35 رنز سے شکست دے کر پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔ کینسنگٹن اوول میں کھیلے گئے میچ میں ٹرِنباگو نائٹ رائیڈرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان نکولس پورن کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 20 اوور میں 6 وکٹ پر 147 رنز بنائے۔ جواب میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کی پوری ٹیم 18.3 اوور میں 112 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

بارباڈوس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری ٹرِنباگو نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کپتان نکولس پورن نے 37 گیندوں پر 7 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اوپنر کولن منرو نے 32 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔ کیرون پولارڈ نے 15 جبکہ جوشوا ڈا سلوا نے 10 رنز کا تعاون دیا۔بارباڈوس کی جانب سے گوڈاکیش موتی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مجیب الرحمٰن نے 2 اور جاکیم پولارڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

148 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری بارباڈوس کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ تیسرے اوور میں مسلسل گیندوں پر برینڈن کنگ 16 رنز اور کوئنٹن ڈی کوک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ریوالڈو کلارک بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان کرس گرین صرف 5 رنز بنا سکے۔ پاور پلے کے اندر ہی بارباڈوس کا اسکور 35 رنز پر 4 وکٹ ہوگیا۔اس کے بعد بھی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور بارباڈوس کی پوری ٹیم 18.3 اوور میں 112 رنز پر سمٹ گئی۔ جیکری کارٹر اور شیرفین ردرفورڈ نے 21،21 رنز بنائے۔ ڈینیئل سیمز نے دو چھکوں کی مدد سے 14 گیندوں پر 17 رنز بنائے، جبکہ سدرک ڈیسکارٹس نے 16 رنز کا تعاون دیا۔

ٹرِنباگو نائٹ رائیڈرز کی کامیابی میں سنیل نارائن اور جے ڈی گولی کی شاندار گیند بازی نے اہم کردار ادا کیا۔ سنیل نارائن نے 3.3 اوور میں صرف 12 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بہترین کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ جے ڈی گولی نے 4 اوور میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ لہیرُو کمارا نے 2 اور عقیل حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ ٹرِنباگو نائٹ رائیڈرز کی رواں سیزن میں 9 میچوں میں تیسری کامیابی ہے۔ ٹیم کے اب 6 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو 6 میچوں میں یہ چوتھی شکست ہوئی ہے۔ ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں اور آخری مقام پر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande