امتیاز علی کی’او ساتھی رے‘ کی شوٹنگ مکمل
بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال نے امتیاز علی کی آنے والی فلم ”او ساتھی رے“ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ اس فلم میں ادیتی راو¿ حیدری اور اویناش تیواری بھی اہم کرداروں میں ہیں۔عارف علی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے رائٹراور شو رنر امتیاز علی ہیں ۔ ف
Imtiaz-Alis-O-Saathi-Re-shoot-completes


بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال نے امتیاز علی کی آنے والی فلم ”او ساتھی رے“ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ اس فلم میں ادیتی راو¿ حیدری اور اویناش تیواری بھی اہم کرداروں میں ہیں۔عارف علی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے رائٹراور شو رنر امتیاز علی ہیں ۔ فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد ارجن رامپال نے امتیاز اور ادیتی کے ساتھ کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ انہوں نے اس پروجیکٹ میں شامل لوگوں کے ساتھ کام کرنے کو تجربہ قرار دیا اور کہا کہ وہ ان سب کو بہت یاد کریں گے۔

ارجن کی پوسٹ پرادیتی راو حیدری نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے اداکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ارجن کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے ان کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ ان کے لیے چیئر کرتی رہیں گی۔ اس کے جواب میں ارجن نے ادیتی کو شاندار قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ گزارے وقت اور لنچ کی بھی تعریف کی۔ وہیں، امتیاز علی نے فلم کی کہانی کے بارے میں کہا ہے کہ اس فلم کو بنانے کے ہر مرحلے پر اس کی کہانی نے انہیں حیران کیا ۔ ان کے مطابق یہ ایک جدید کہانی ہے لیکن اس کے باوجود اس کا دل وینٹیج ہے، جو میٹروپولیٹن زندگی کی پیچیدگیوں کے درمیان ایک جادوئی پریوں کی کہانی کا تجربہ پیش کرتا ہے۔

”او ساتھی رے“ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ارجن رامپال نے اپنے اگلے پروجیکٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔ انہوں نے معروف ہیئر اسٹائلسٹ اور دوست عالم حکیم سے نیا ہیئر کٹ کروایا اور اپنا نیا لک سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ اداکار نے اشارہ دیا کہ ان کے اگلے پروجیکٹ کا اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وہ جلد ہی ہنسل مہتا کی فلم ’بلینیئر‘ کی شوٹنگ شروع کر سکتے ہیں۔ ’او ساتھی رے“ کے بعد ارجن کے پاس ایک اور دلچسپ پروجیکٹ ہے، جو ان کے مداحوں کی دلچسپی کو بڑھا رہا ہے۔ فلم کا پریمیئر نیٹ فلکس پر ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande