سُوتنتر بھاردواج کو ایک دن کیلئے پولیس حراست میں بھیجا گیا
نئی دہلی، 05 ستمبر (ہ س)۔ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے جنتر منتر پر احتجاج کے دوران ایک مظاہرہ کرنے والی طالبہ کے والد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار سُوتنتر بھاردواج کو ایک روزہ پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ سُوتنتر بھاردواج کو ای
سُوتنتر بھاردواج کو ایک دن کیلئے پولیس حراست میں بھیجا گیا


نئی دہلی، 05 ستمبر (ہ س)۔ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے جنتر منتر پر احتجاج کے دوران ایک مظاہرہ کرنے والی طالبہ کے والد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار سُوتنتر بھاردواج کو ایک روزہ پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ سُوتنتر بھاردواج کو ایک روز قبل، 4 ستمبر کو اترپردیش کے بلند شہر سے گرفتار کیا گیا تھا اور آج پٹیالہ ہاؤس عدالت میں پیش کیا گیا۔

دہلی پولیس نے ملزم سُوتنتر بھاردواج کو پٹیالہ ہاؤس عدالت میں پیش کرتے ہوئے پوچھ گچھ کے لیے پولیس حراست کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے اسے ایک دن کی حراست میں بھیج دیا۔

سُوتنتر بھاردواج کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب اس نے ایک پوڈکاسٹ میں مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ اس نے احتجاج کرنے والی ایک طالبہ کے والد کے سر پر حملہ کیا تھا۔

پوڈکاسٹ سامنے آنے کے بعد ’’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘ اور بعض سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج کیا تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب سُوتنتر بھاردواج نے خود پوڈکاسٹ میں حملے کی بات قبول کی ہے تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے۔اس احتجاج کے بعد پولیس نے سُوتنتر بھاردواج کو بلند شہر سے گرفتار کیا۔ اس کے خلاف پوکسو ایکٹ اور ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔جنتر منتر پر احتجاج کے دوران سُوتنتر بھاردواج کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande