آسام میں ’آپریشن اگینسٹ 420‘ کے تحت بڑی کارروائی، ایک ہی دن میں 350 ٹھگ گرفتار
گوہاٹی، 05 ستمبر (ہ س)۔ آسام پولیس نے دھوکہ دہی اور جعلسازی کے خلاف ریاست گیر مہم چلاتے ہوئے ایک ہی دن میں تقریباً 350 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ آسام کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) ہرمیت سنگھ نے ہفتہ کو پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ ڈی جی پی نے
آسام میں ’آپریشن اگینسٹ 420‘ کے تحت بڑی کارروائی، ایک ہی دن میں 350 ٹھگ گرفتار


گوہاٹی، 05 ستمبر (ہ س)۔ آسام پولیس نے دھوکہ دہی اور جعلسازی کے خلاف ریاست گیر مہم چلاتے ہوئے ایک ہی دن میں تقریباً 350 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ آسام کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) ہرمیت سنگھ نے ہفتہ کو پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔

ڈی جی پی نے بتایا کہ ایس پی کانفرنس کے 48 گھنٹے کے اندر ’آپریشن اگینسٹ 420‘ کے تحت ریاست کے 29 اضلاع میں صبح تقریباً 3 بجے سے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی گئی۔ پولیس کی مختلف ٹیموں نے باہمی تال میل کے ساتھ کئی مقامات پر چھاپے مارے اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ایسے کئی افراد شامل ہیں جو لوگوں کو ملازمت دلانے یا مختلف دفاتر میں کام کرانے کا جھانسہ دے کر ان سے رقم بٹورتے تھے۔ کچھ ملزمان لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے پولیس افسران اور وکلا کے نام کا بھی استعمال کرتے تھے۔

ڈی جی پی نے بتایا کہ جعلی فون کالز اور پیغامات کے ذریعے مالی دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ مہم کے دوران ایسے معاملات میں ملوث تقریباً 350 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ہرمیت سنگھ نے کہا کہ دھوکہ دہی، سائبر جرائم اور مالی فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف آسام پولیس کی کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande