تاریخ کے آئینے میں 6 ستمبر: بھارت نے پاکستان کے ’آپریشن جبرالٹر‘ اور ’آپریشن گرینڈ سلیم‘ کا منہ توڑ جواب دیا
بھارت اور پاکستان کی 6 ستمبر 1965 کوہوئی جنگ ایک بڑے پیمانے کی روایتی جنگ میں تبدیل ہو گئی، جب بھارتی فوج نے پہلی بار بین الاقوامی سرحد عبور کرکے مغربی پاکستان پر حملہ کیا۔ یہ قدم پاکستان کے ’آپریشن جبرالٹر‘ (کشمیر میں دراندازی) اور ’آپریشن گرینڈ س
تاریخ کے آئینے میں 6 ستمبر


بھارت اور پاکستان کی 6 ستمبر 1965 کوہوئی جنگ ایک بڑے پیمانے کی روایتی جنگ میں تبدیل ہو گئی، جب بھارتی فوج نے پہلی بار بین الاقوامی سرحد عبور کرکے مغربی پاکستان پر حملہ کیا۔ یہ قدم پاکستان کے ’آپریشن جبرالٹر‘ (کشمیر میں دراندازی) اور ’آپریشن گرینڈ سلیم‘ (اکھنور سیکٹر پر حملہ) کا منہ توڑ جواب تھا۔ جموں و کشمیر پر بڑھتے دباؤ کو کم کرنے کے لیے بھارتی قیادت نے لاہور، سیالکوٹ اور راجستھان کی سرحد کی جانب تین رُخی فوجی کارروائی شروع کی۔ اس اچانک حملے سے پاکستانی فوج کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرکے لاہور کے دفاع میں مصروف ہونا پڑا۔ اسی دن پاکستان میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ تاریخی قدم بھارت کی فوجی حکمت عملی میں ایک بڑی تبدیلی تھا، جس کے بعد دوسری جنگِ عظیم کے بعد کی سب سے بڑی ٹینکوں کی جنگ لڑی گئی۔

اہم واقعات

1522: پرتگالی مہم جو فرڈینینڈ میگلن کی مہم کا جہاز ’وکٹوریہ‘ اسپین واپس پہنچا، جس کے ساتھ دنیا کا پہلا کامیاب بحری سفر مکمل ہوا۔

1901: امریکہ کے صدر ولیم میک کنلے کو نیویارک میں ایک انارکسٹ نے گولی مار دی، جس کے چند روز بعد ان کی موت ہو گئی۔

1965: بھارتی فوج نے پاکستان کے خلاف پنجاب اور راجستھان کے محاذ پر بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کی اور لاہور کی جانب تیزی سے پیش قدمی کی۔

1997: پیرس میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہونے والی برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات لندن کی ویسٹ منسٹر ایبی میں ادا کی گئیں۔

2018: بھارت کی سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلے میں دفعہ 377 کو جزوی طور پر منسوخ کر دیا، جس کے نتیجے میں بالغ افراد کے درمیان باہمی رضامندی سے ہم جنس تعلقات کو جرم کے زمرے سے باہر کر دیا گیا۔

پیدائش

1766: جان ڈالٹن — برطانوی سائنس دان، جدید ایٹمی نظریے کے بانی۔

1860: جین ایڈمز — 1931 میں نوبیل امن انعام سے نوازی جانے والی پہلی امریکی خاتون۔

1929: یش جوہر — معروف بھارتی فلم پروڈیوسر اور دھرما پروڈکشنز کے بانی۔

1972: ادریس ایلبا — ہالی ووڈ اور برطانوی سنیما کے معروف اداکار۔

انتقال

1566: سلیمان اول — سلطنت عثمانیہ کے طاقتور ترین اور طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے سلطانوں میں سے ایک۔

1972: استاد علاؤالدین خان — معروف بھارتی سرود نواز۔

2005: میجر دھن سنگھ تھاپا (پرم ویر چکر یافتہ) — بھارت-چین جنگ (1962) کے عظیم ہیرو۔

2020: کیشوانند بھارتی — بھارتی آئین میں ’بنیادی ڈھانچے کے نظریے‘ کے حوالے سے مشہور۔

اہم موقع

نیشنل ریڈ اے بک ڈے ( کتاب پڑھنے کا قومی دن)

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande