
نئی دہلی، 5 ستمبر (ہ س)۔ کانگریس پارٹی نے سابق فوجیو ں کے محکمہمیں 26 قومی رابطہ کاروں کی تقرری کی ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ان تقرریوں کی تجویز کو منظوری دی۔ہفتہ کو کانگریس کی تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کی طرف سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ 26 لوگوں کو سابق فوجیوں کے محکمہ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے نیشنل کوآرڈینیٹر کے طور پر ذمہ داری دی گئی ہے۔
مقرر کردہ نیشنل کوآرڈینیٹروں میں ایس کے سہگل، سندیش سنگلکر، دھرم ویر، رما آریہ، صوبیدار زورا سنگھ (ریٹائرڈ)، رگھبیر سنگھ، ملکیت سنگھ، صوبیدار میجر ونود کمار، دنیش رائے، پی دھرمیندر، پی گن شیکھر، بابولال، ایس کے رانا، سارجنٹ امن نواز شریف، حاجی رستم خان ، روی چندرن ، ایس ولسن راج، کے پی سنگھ، پروین سینی ، ویر ناری آکانکشا کشیپ، آکاش دیپ سنگھ، صوبیدار کندن مہتا، صوبیدار میجر راجپال سنگھ راوت، صوبیدار منوہر سنگھ راوت، ونگ کمانڈر ارون کمار پانڈے اور صوبیدار میجر وائی ڈی سنگھا شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد