پی ایم مودی کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں 76 کروڑ دیے روشن کرکے آشیرواد دیوالی منائے گی بی جے پی
نئی دہلی، 5 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ملک بھر میں 76 کروڑ سے زیادہ دیے روشن کر آشیرواد دیوالی منانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ 17 ستمبر کو وزیر اعظم مودی کا 76 واں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع
BJP-TO-CELEBERATE-PM-MODI-BIRT


نئی دہلی، 5 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ملک بھر میں 76 کروڑ سے زیادہ دیے روشن کر آشیرواد دیوالی منانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ 17 ستمبر کو وزیر اعظم مودی کا 76 واں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں مرکزی حکومت کی اسکیموں سے استفادہ کرنے والوں کے گھروں پر چراغاں کیے جائیں گے۔ اس مہم کو ”ایک دیا آشیرواد کا“ کا نام دیا گیا ہے۔

بی جے پی کے ترجمان ظفر اسلام نے میڈیا کو بتایا کہ اس سال وزیر اعظم مودی کے آئینی عہدے کا 25 واں سال مکمل ہو رہا ہے اور پارٹی بڑے پیمانے پر تقریبات کا انعقاد کر رہی ہے۔ پروگرام کا آغاز ’ایک دیا آشیرواد کا ‘سے ہوگا۔ اس کے بعد مختلف تقریبات کا سلسلہ شروع ہو گا۔

اس مہم کے کلیدی پروگراموں میں 25 کروڑ بچوں کے خوابوں کا ہندوستان،نمو سیوا گاتھا، آنگن کا اتسو، کہانی بدلاو کی ، وکست بھارت سنکلپ یاترا ،سیوا جیوتی یاترا، وڈنگر سے وارانسی، سیوا میرا یوگدان، سیوا سیتو ابھیان، سرکار آپکے دوار، رنگولی راشٹر، راشٹر انوویشن چینل بھی شامل ہیں۔جن سیوک مہاکمبھ پنچایت سے پارلیمنٹ تک تمام پروگرام ایک ماہ کی مدت میں منعقد کیے جائیں گے۔

ہر سال، بی جے پی وزیر اعظم مودی کے یوم پیدائش پر سیوا سپتاہ یا سیوا پکھواڑہ مناتی ہے لیکن اس بار 17 ستمبر سے 17 اکتوبر تک پوراسیوا مہینہ منایا جائے گا۔ ایک ماہ تک چلنے والے اس سیواابھیان میں ملک بھر میں مختلف قسم کے پروگرام پیش کیے جائیں گے۔ اس مہم میں خاص طور پر مرکزی حکومت کی اسکیموں کے استفادہ کنندگان کو شامل کیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق، تقریباً 125 مختلف مرکزی حکومت کی اسکیمیں چل رہی ہیں، جن میں لاکھوں استفادہ کنندگان ہیںاور تمام استفادہ کنندگان 17 ستمبر کو دیا جلا کر دیوالی کا جشن منائیں گے۔ پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے، بی جے پی نے تین سینئر لیڈروں کی ایک مرکزی ٹیم تشکیل دی ہے، جن میں مرکزی وزراءمنسکھ مانڈویا اور ڈی پورندیشوری اورسینیئر رہنما مختار عباس نقوی کو ذمہ داری دی گئی ہے ۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے تمام ریاستوں میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ بی جے پی کارکن زیادہ سے زیادہ گھرانوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ مرکزی حکومت کی تقریباً 125 اسکیمیں اس وقت چل رہی ہیں، لیکن خاص طور پر جن منصوبوں کے سب سے زیادہ مستفیدین ہیں ، ان لوگوں کی پارٹی نے نشاندہی کی ہے ۔

مثال کے طور پر، آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی) کے تحت ملک میں اب تک 41 کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔ پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا کے تحت ملک میں تقریباً 81.35 کروڑ مستفیدین ہیں۔ اسی کے ساتھ پردھان منتری اجولا یوجنا کے تحت تقریباً 10.58 کروڑ مستفیدین ہیں۔ پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت 9.32 کروڑ سے زیادہ کسان مستفید ہیں۔ ”لکھ پتی دیدی“ اسکیم کے تحت دو کروڑ خواتین مستفید ہیں۔

دیہی ہاو¿سنگ اسکیم کے تحت 2.61 کروڑ سے زیادہ اور شہری علاقوں میں تقریباً 1.12 کروڑ مستفیدین ہیں۔ 'جیویکا' اسکیم کے تحت جیویکا دیدیوں کی کل تعداد تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ ہے۔ اگست 2026 تک پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت 58.90 کروڑ سے زیادہ بینک کھاتہ دار ہیں۔ 57.92 کروڑ لوگ پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا کے تحت آتے ہیں۔ پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا کے تحت 27.33 کروڑ مستفیدین ہیں۔ اٹل پنشن یوجنا کے تحت 8.96 کروڑ مستفیدین ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande