ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے معاملے میں دو ملزمان کو چار چار سال کی سزا
ہمیرپور، 05 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع ہمیرپور میں ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے ایک پرانے معاملے میں پولیس کی مو¿ثر پیروی کے نتیجے میں ہفتہ کے روز عدالت نے دو ملزمان کو قصوروار قرار دیتے ہوئے چار چار سال کی سخت قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ دونو
ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے معاملے میں دو ملزمان کو چار چار سال کی سزا


ہمیرپور، 05 ستمبر (ہ س)۔

اتر پردیش کے ضلع ہمیرپور میں ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے ایک پرانے معاملے میں پولیس کی مو¿ثر پیروی کے نتیجے میں ہفتہ کے روز عدالت نے دو ملزمان کو قصوروار قرار دیتے ہوئے چار چار سال کی سخت قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ملزمان پر نو نو ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

خصوصی سرکاری وکیل وجے سنگھ نے ہفتہ کو بتایا کہ کوتوالی نگر میں سال 2008 میں نظام ولد عبد الکلام اور بنٹی ولد امام بخش، ساکن محلہ پٹھکانا، قصبہ و تھانہ کوتوالی نگر کے خلاف دفعہ 323، 504، 506 آئی پی سی اور دفعہ 3 (1) 10 ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

الزام تھا کہ ملزمان نے مدعی کے بیٹے سونو کے ساتھ مارپیٹ کی اور گالی گلوچ کرتے ہوئے ذات پر مبنی توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، ساتھ ہی اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

پولیس کے مطابق ’آپریشن کنوکشن‘ کے تحت نشان زد اس مقدمے میں استغاثہ کے محکمے کے ساتھ تال میل قائم کرتے ہوئے گواہوں کے بیانات بروقت قلم بند کرائے گئے اور عدالت میں مو¿ثر پیروی کی گئی۔ اس کے نتیجے میں ایس سی/ایس ٹی ایکٹ عدالت، ہمیرپور نے دونوں ملزمان کو قصوروار قرار دیتے ہوئے چار چار سال کی سخت قید اور ہر ایک پر 9,000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

اس معاملے کے تفتیشی افسر سی او جوگیندر لال، خصوصی سرکاری وکیل وجے سنگھ اور پیروکار کانسٹیبل رجنیش کمار رہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande