اسمرتی مندھانا کی طوفانی سنچری، ہانگ کانگ کو 137 رنوں سے روند کر ہندوستان سیمی فائنل میں
دبئی، 04 ستمبر (ہ س)۔ اسمرتی مندھانا کی ریکارڈ ساز سنچری اننگز اور ہندوستانی گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے دم پر ہندوستان نے ویمنز ایشیا کپ 2026 میں ہانگ کانگ کو 137 رنوں سے کراری شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے سیمی فا
اسمرتی مندھانا کی طوفانی سنچری، ہانگ کانگ کو 137 رنوں سے روند کر ہندوستان سیمی فائنل میں


دبئی، 04 ستمبر (ہ س)۔

اسمرتی مندھانا کی ریکارڈ ساز سنچری اننگز اور ہندوستانی گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے دم پر ہندوستان نے ویمنز ایشیا کپ 2026 میں ہانگ کانگ کو 137 رنوں سے کراری شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کے لیے اترنے والی ہندوستانی ٹیم نے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 193 رن بنائے۔ مندھانا نے محض 64 گیندوں پر 14 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 124 رن کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ شفالی ورما نے 17 گیندوں پر 28 رن بنائے۔ پرتیکا راول نے 10، ریچا گھوش نے 11 اور کپتان ہرمن پریت کور نے 10 رن کا تعاون دیا۔

ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے میدان میں اترنے والی ہانگ کانگ کی ٹیم ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے نہ ٹک سکی اور 16.2 اوورز میں صرف 56 رن پر ڈھیر ہو گئی۔ دیپتی شرما نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نندنی شرما، شری چرنی اور پریما راوت کے حصے میں دو، دو کامیابیاں آئیں۔

اسمرتی مندھانا کی 124 رنوں کی اننگز نہ صرف میچ جتوانے والی ثابت ہوئی، بلکہ ریکارڈز سے بھی لبریز رہی۔ یہ ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں 18 ویں سنچری تھی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے میگ لیننگ (17 سنچریاں) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے خواتین کی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

اس کے علاوہ مندھانا نے سابق ہندوستانی کپتان متھالی راج کو پیچھے چھوڑتے ہوئے خواتین کی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والی بلے باز بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ آئی سی سی کے مطابق، بین الاقوامی کرکٹ میں مندھانا کے مجموعی رن 10,880 ہو گئے ہیں، جبکہ متھالی راج کے نام 10,868 رن درج ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande