
رپورٹ کے مطابق پرواز کے پائلٹ کے ٹیسٹ میں نفسیاتی اثرات مرتب کرنے والے مادے کی موجودگی کی تصدیق
اے اے آئی بی نے پائلٹ کے منشیات استعمال کرنے کی تصدیق کو سنگین تشویش قرار دیا
نئی دہلی، 04 ستمبر (ہ س)۔
طیارہ حادثات کی تحقیقات کے بیورو (اے اے آئی بی) نے 4 اگست کو پیش آنے والے ایئر انڈیا کی فوکٹ-دہلی پرواز سے متعلق واقعے پر اپنی ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پرواز کے پائلٹ کے ٹیسٹ میں نفسیاتی اثرات مرتب کرنے والے مادے کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اے اے آئی بی نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ ایئر انڈیا کی فوکٹ-دہلی پرواز سے متعلق واقعے کے معاملے میں طیارے کے چیف پائلٹ کے نفسیاتی اثرات مرتب کرنے والے مادے سے متعلق ٹیسٹ کی رپورٹ ”منفی نہیں“ آئی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ اس معاملے میں شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) سے کارروائی کرنے کو کہا گیا ہے۔
اے اے آئی بی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 4 اگست کو ایئر انڈیا کی فوکٹ-دہلی پرواز اچانک 300 فٹ نیچے آ گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد کرائے گئے تصدیقی ڈرگ ٹیسٹ میں پائلٹ کی رپورٹ نفسیاتی اثرات مرتب کرنے والے مادے کے لیے ’غیر منفی‘ آئی۔
اے اے آئی بی نے بتایا کہ ڈی جی سی اے سے مناسب کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ معاملے کی تفصیلی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ حتمی رپورٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔ اے اے آئی بی نے کہا کہ تکنیکی اور دیگر پہلوو¿ں کی تفصیلی جانچ جاری ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ ایئر انڈیا کی فوکٹ-دہلی پرواز کے چیف پائلٹ کے منشیات کے استعمال کی تصدیق ہونا سنگین تشویش کا موضوع ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس واقعے میں 20 مسافر اور عملے کے 4 ارکان زخمی ہوگئے تھے۔ ایئر انڈیا نے ابتدا میں طیارے کے نیچے آنے کی وجہ ٹربولنس (ہوا کے جھٹکوں) کو قرار دیا تھا، لیکن طیارہ بنانے والی کمپنی کی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ طیارے کے گرین، بلیو اور یلو سسٹم میں ہائیڈرولک پریشر کی خرابی کے باعث تقریباً چار سیکنڈ تک ایلیویٹر اور ایلیرون کنٹرول کام نہیں کر رہے تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ