اپڈیٹ۔۔۔۔ ایران کی نیتن یاہو کے دورے پر یو اے ای کو’سنگین نتائج‘ کی وارننگ
تہران، 30 ستمبر (ہ س /ریا نووستی)۔ ایران نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے دورہ¿ امارات کے لئے سنگین نتائج کا انتباہ دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، ”اسلامی جمہوریہ ای
IRAN-UAE-NETANYAHU


تہران، 30 ستمبر (ہ س /ریا نووستی)۔ ایران نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے دورہ¿ امارات کے لئے سنگین نتائج کا انتباہ دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، ”اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ بنجامن نیتن یاہو کے متحدہ عرب امارات کے دورے کی سخت مذمت کرتی ہے اور خطے میں قابض حکومت کی موجودگی کے انتہائی خطرناک نتائج سے خبردار کرتی ہے۔“

ایرانی وزارت خارجہ نے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے اپیل کی کہ وہ اپنی سرزمین کو خطے کے دیگر ممالک کے خلاف عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔اتوار کو نیتن یاہو نے ابوظہبی کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ دونوں جانب سے اگلے روز اس دورے کی باضابطہ تصدیق کی گئی۔ تاہم، سکیورٹی اداروں نے بتایا کہ ٹیلی وژن چینل کی خبر کو طیارے کے اسرائیل میں اترنے سے 49 منٹ قبل نشر کیا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande