وزیر اعلیٰ کی صدارت میں ہند-نیپال سرحدی سیکورٹی پر اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منعقد
پٹنہ، 26 ستمبر (ہ س)۔ ہندوستان-نیپال سرحد سے متعلق مختلف امور کی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی صدارت میں وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ میں واقع ’سمواد‘ میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے اور
ہندوستان-نیپال سرحد سے متعلق مختلف امور پر منعقدہ اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ سے وابستہ تصویر


ہندوستان-نیپال سرحد سے متعلق مختلف امور پر منعقدہ اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ سے وابستہ تصویر


پٹنہ، 26 ستمبر (ہ س)۔

ہندوستان-نیپال سرحد سے متعلق مختلف امور کی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی صدارت میں وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ میں واقع ’سمواد‘ میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے اور نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری بھی شریک ہوئے۔ اس دوران سرحدی سیکورٹی، سرحد کے انتظام و انصرام، سرحدی علاقوں میں امن و امان نیز غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے سلسلے میں تفصیلی پیشکش دی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے۔ ہندوستان-نیپال سرحد کی حساسیت کے پیش نظر سیکورٹی اور بارڈر مینجمنٹ کے نظام کو مسلسل مستحکم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایس ایس بی، بہار پولیس اور مرکزی ایجنسیوں کو باہمی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے سرحدی علاقوں میں دراندازی، جعلی دستاویزات، جعلی کرنسی، منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کو کہا۔ انہوں نے سرحدی بینکوں میں جعلی نوٹوں کی شناخت کے لیے ضروری مشینیں دستیاب کرانے نیز مشتبہ مالی لین دین اور جعلی یا مشتبہ بینک کھاتوں کی شناخت کر کے ضابطے کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

وزیر اعلیٰ نے مرکزی حکومت کے ’نشہ سے پاک ہندوستان 2029‘ کے ہدف کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف موثر کارروائی کرنے کو کہا، تاکہ سرحدی علاقے سے نشہ آور اشیاء کی آمد و رفت کو روکا جا سکے۔ انہوں نے سرحدی اضلاع کے ضلع مجسٹریٹس اور پولیس افسران کو مرکزی سیکورٹی اور تحقیقاتی ایجنسیوں کے ساتھ باقاعدہ ماہانہ رابطہ میٹنگ منعقد کرنے کی ہدایت دی۔ سرحدی علاقوں میں غیر رجسٹرڈ مذہبی مقامات کی شناخت کر کے مروجہ قانون و ضوابط کے مطابق کارروائی اور تعلیمی سہولیات میں بہتری پر بھی زور دیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرحدی سیکورٹی کو موثر بنانے کے لیے تمام ایجنسیاں چوکسی، معلومات کے تبادلے اور باہمی تعاون پر مبنی کارروائی کے ساتھ کام کریں۔ حساس علاقوں میں خفیہ نظام کو مستحکم رکھتے ہوئے مشتبہ سرگرمیوں پر فوری اور قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔

میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، چیف سکریٹری پرتیے امرت، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس پریتا ورما، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری پنکج کمار، اسپیشل برانچ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کندن کرشنن سمیت مختلف محکموں کے ایڈیشنل چیف سکریٹریز، پرنسپل سکریٹریز، سکریٹریز اور سینئر پولیس افسران موجود رہے۔ متعلقہ مرکزی ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرحدی اضلاع کے ضلع مجسٹریٹس اور پولیس سپرنٹنڈنٹس شامل ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande