
سانبہ کے سرحدی گاؤں سے تین زنگ آلود مارٹر گولے برآمد
جموں، 25 ستمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع کے سرحدی گاؤں پلاتھ میں تین زنگ آلود دھماکہ خیز گولے برآمد ہوئے، جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا کر تلف کر دیا۔ حکام کے مطابق مقامی لوگوں کی جانب سے اطلاع دیے جانے کے بعد علاقے میں تلاشی لی گئی، جس دوران یہ تینوں گولے برآمد ہوئے۔
ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ یہ گولے کئی سال قبل سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری کے دوران یہاں رہ گئے تھے۔اطلاع ملنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کیا گیا، جس نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تینوں گولوں کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا کر تلف کر دیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر