بھاگلپور میں سینڈس کمپاونڈ اسٹیڈیم کو ملی بڑی سوغات، بی سی سی آئی کے گھریلو میچوں کی میزبانی کرے گا
بھاگلپور، 25 ستمبر (ہ س)۔ بھاگلپور کے شائقین کرکٹ کے لیے ایک انتہائی شاندار خبر ہے۔ بھاگلپور کے تاریخی سینڈس کمپاونڈ اسٹیڈیم کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے آئندہ گھریلو کرکٹ میچوں کے انعقاد کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ بہار کرکٹ ایسو
کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران


بھاگلپور، 25 ستمبر (ہ س)۔

بھاگلپور کے شائقین کرکٹ کے لیے ایک انتہائی شاندار خبر ہے۔ بھاگلپور کے تاریخی سینڈس کمپاونڈ اسٹیڈیم کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے آئندہ گھریلو کرکٹ میچوں کے انعقاد کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

بہار کرکٹ ایسوسی ایشن نے اس بات کی باضابطہ جانکاری دیتے ہوئے گراونڈ اور اس سے متعلق تمام ضروری انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد درست کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔

اس اہم فیصلے کے سلسلے میں بی سی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر منیش راج نے اسپورٹس افسران کو ایک سرکاری ای میل بھیجا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر افسران کو اسپورٹس مین اسپرٹ اور بورڈ کے معیارات کے مطابق گراونڈ کو مکمل طور پر تیار رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

اس فیصلے سے قبل بی سی اے کی ایک خصوصی ٹیم نے سینڈس کمپاونڈ کا دورہ کیا تھا اور وہاں کے گراونڈ نیز دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا تھا، جس کے بعد ہی اسٹیڈیم کے نام پر مہر لگائی گئی ہے۔

بھاگلپور کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری ڈاکٹر جے شنکر ٹھاکر نے بتایا کہ بی سی سی آئی کے اس بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی کو کامیاب بنانے کے لیے گراونڈ کی تیاریاں اب اپنے آخری مرحلے میں ہیں۔ گراونڈ کی دیکھ بھال اور اسے سرسبز و شاداب رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جا رہی ہے۔ پچ کے چاروں طرف انڈر گراونڈ پائپ لائن بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے، ساتھ ہی پانی کے بہتر چھڑکاو کے لیے رین گن اسپرنکلر بھی لگائے جا رہے ہیں تاکہ آوٹ فیلڈ کو بین الاقوامی سطح کی شکل دی جا سکے۔ گھریلو میچوں کے اتنے بڑے پیمانے کے انعقاد کو بغیر کسی رکاوٹ کے پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے بھاگلپور کرکٹ ایسوسی ایشن نے مقامی ضلع انتظامیہ کے ساتھ بہتر تال میل قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ایسوسی ایشن نے انتظامیہ سے سیکورٹی، ٹریفک اور دیگر ضروری لاجسٹک تعاون کی اپیل کی ہے، تاکہ بھاگلپور آنے والے کھلاڑیوں اور شائقین کو ایک بہترین تجربہ مل سکے اور اس تاریخی تقریب کا کامیابی سے انعقاد ممکن ہو سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande